بھٹکل:29؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن اور رکن اسمبلی سنیل نائک کی موجودگی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں عوام نے تعلقہ کے مختلف علاقوں حل ہوئے بغیر باقی مسائل کے متعلق ضروری اقدامات کرنےکی مانگ کی۔
بھٹکل میونسپالٹی دکانوں کا مسئلہ جوں کا توں جاری ہے۔ مرڈیشور میں شمشان مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکلا، بھٹکل بلدیہ حدود کے ناگ بنا کمپاؤنڈ دیوار کامعاملہ باقی ہے، جالی پنچایت علاقے میں اندرونی نالیوں کا معاملہ مقامی کچھ لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے روک دیاگیا ہے۔ مرڈیشور کی جنتا کالونی میں جن لوگوں کو آشریا یوجنا کے تحت پٹا دیا گیا ہے انہیں گھر تعمیر کا موقع فراہم کئے جانے کا میٹنگ میں مطالبہ کیاگیا۔
مسائل کے متعلق ڈی سی نے وضاحت کرتےہوئے کہاکہ دکانداروں کا مسئلہ قانون کے تحت ہی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جالی پنچایت کی اندرونی نالیوں کی تعمیر کے سلسلے میں جائزہ لے کر ضروری اقدام کرنے کا تیقن دیا۔ ناگ بنا کمپاؤنڈ دیوار کی تعمیر کے متعلق اگلے ایک ہفتہ میں جائزہ لے کر آگے کی کارروائی کرنے کی بھٹکل سسٹنٹ کمشنر ساجدہ ملا نے بات کہی ۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، پنچایت افسر پربھا کر چکنمنے ، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج وغیرہ موجود تھے۔ اس کے بعد ڈی سی اور سی ای او ٔ اور رکن اسمبلی نے سرکاری ڈگری کالج اور سرکاری آئی ٹی آئی کی تعمیر کے متعلق زمین کا معائنہ کیا۔